10 جنوری، 2017، 10:23 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں اپنے دیرینہ دوست، ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی۔ نماز جنازء میں عوام کی بڑی تعداد اور ایران کے اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ صدرحسن روحانی، اسپیکر لاریجانی ، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں اپنے دیرینہ دوست، ایران کے سبق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظآم کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی۔ نماز جنازء میں عوام کی بڑی تعداد اور اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ صدرحسن روحانی، اسپیکر لاریجانی ، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی نے شرکت کی۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے پیکر خاکی کو حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں سپردخاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا  82 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقا ل ہوگیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم ہاشمی رفسنجانی کو اپنا دیرینہ دوست، ساتھی، ہمفکر،ہمرزم  ،ہمدرد قراردیتے ہوئے فرمایا: ہم نے مشترکہ اہداف کے لئے سخت اور دشوار شرائط مین ایکدوسرے کا بھر پور ساتھ دیا۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہاشمی رفسنجانی نے طاغوتی نظام میں جیل میں ساواک کے شکنجوں کو برداشت کیا اور انقلاب اسلامی کو منزل مقصود تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگا اور اہلخانہ اور دوستوں کو صبر مرحمت فرمائے۔

News ID 1869609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha